لاہور دنیا بھر کے آلودگی ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آگیا ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 424 تک جا پہنچا ہے، علامہ اقبال ٹاؤن آلودہ ترین علاقوں میں سرفہرست ہے، ٹاؤن اے کیو آئی 513 تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کینال روڈ 505، ایڈن کاٹجیز 503 اور پنجاب یونیورسٹی میں اے کیو آئی 499 ہوگیا، ڈی ایچ اے 497، انار کلی 492 اور فتح گڑھ کا اے کیو آئی 477 تک پہنچ چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ ہفتے تک بارش کا امکان نہیں ہے۔
