English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کا ہوا بازوں کی تربیت کیلئے ایئر بس 320 کا فلائٹ سیمولیٹر نصب کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے نے ہوا بازوں کو جدید خطوط پر تربیت دینے کیلئے ایئر بس 320 کا فلائٹ سیمولیٹر نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے میں اصلاحاتی عمل جاری، رواں سال دسمبر 2021 کے وسط تک ایئر بس 320 کا سیمولیٹر حاصل کر لے گا۔ سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ہوا بازوں کو جدید خطوط پر ایئربس 320 کے فلائٹ سیمیولیٹر پر تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ایئربس 320 کے کپتان اور فرسٹ افسران کو اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے سال میں دو دفعہ سیمولیٹر پر تربیت حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک جانا پڑتا تھا جس پر ہزاروں ڈالر کے اخراجات برداشت کر نا پڑتے ہیں۔ تاہم ایئربس320 کے فلائٹ سیمولیٹر سے پی آئی اے کو سالانہ لاکھوں ڈالر کی بچت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں طیاروں کی شمولیت اور سیمولیٹر کا اضافہ بزنس پلان کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے