English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی سی بی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے دبئی پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے دبئی چلے گئے۔رمیز راجا نے آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کرنی ہے، رمیز راجا دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی دیکھیں گے۔آئی سی سی میٹنگز کا آغاز 16 نومبر سے ہو گا، میٹنگز میں اگلے سرکل کے لیے ایونٹس کے میزبان ممالک کے فیصلے کا امکان ہے۔ واضع رہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہار گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے