English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں بم کی دھمکی، عما رتوں کو خا لی کروا لیا گیا

لاس اینجلس میں واقع ایک معروف نجی تحقیقی جا معہ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں بم دھمکی کے بعد کیمپس کی بہت سی عمارتوں سے انخلا کروا یا گیا-یونیورسٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گریس فورڈ سلواٹوری ہال، سیمپل ہال اور والیس اینن برگ ہال سے بم خطرے کے بعد انخلاکیا گیا جبکہ لوگوں کو علاقےسے دور رہنے کا کہا گیا۔یونیورسٹی کےآفیشل ٹویٹر اکانٹ کے مطابق لاس اینجلس کے محکمہ پولیس اور یوایس سی کے محمکہ تحفظ عامہ نے علاقے میں تلاشی کا عمل سرانجام دیا۔لگ بھگ ایک گھنٹے بعد قانون نافذ کرنے والےاداروں نے خالی کردہ عمارتوں کومحفوظ قراردیا اور متعلقہ عمارتوں کو دوبارہ کھول دیا گیا۔تقر یبا 49ہزار 500 طلبا کا یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں تعلیمی سال 2021تا2022 میں اندراج ہوا تھا جن میں 6 ہزار 300سے زائد کا تعلق چینی مین لینڈ سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے