ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسکواڈ ٹی 20 سیریز کھیلنے بنگلادیش پہنچ گیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختیام ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے بنگلا دیش پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسکواڈ بنگلادیش میں ایک روز قرنطینہ کرے گا۔ کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ افتخار احمد بھی اسکواڈ کے ہمراہ دبئی سے ڈھاکا پہنچ گئے ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں