English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پانچویں وہیل اسٹوڈنٹ گیمز 25 نومبر سےکراچی میں شروع ہوگی

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالج کے تعاون سے پانچویں وہیل اسٹوڈنٹ گیمز 25 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگی، گذشتہ روز پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایونٹ میں تین کیٹگریز میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں انڈر14-، انڈر17- اور انڈر 21- کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ گیمز میں دس کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹ سال، روک بال، تھروبال، تائیکوانڈو،روپ اسیکیپنگ، جمناسٹک اور یوگا کے کھیل شامل ہیں، یہ مقابلے4 دسمبر تک کھیلے جائیں گے اور کھلاڑیوں کے لئے کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات رکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے