English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پرآگیا

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہفتہ کودنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پرآگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق لاہور کی آلودہ فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد336 تک جا پہنچی ہے

۔کراچی کی مضرِ صحت فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 163 ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر موجود ہے جہاں کی فضا بھی انتہائی آلودہ ہے اور یہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 445 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس فہرست میں چین کا شہر چینگ ڈو تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 174 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر کولکتہ اور ممبئی چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔کولکتہ کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 170 اور ممبئی کی فضا میں 169 ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے