English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی میں عشرت العباد اور فاروق ستار کی ملاقات، یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق

سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اور سربراہ ایم کیوایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹرفاروق ستار کے درمیاں دبئی میں ملاقات ہوئی ہے ،دونوں رہنماں کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں ملکی خصوصا سندھ کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی اختلافات بھلا کر ایک ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا،شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اپنے تجربے اور سیاسی بصیرت کے ساتھ دیگر سیاسی اکابرین سے بھی رابطہ کیا جائے تاکہ وہ بھی مشترکہ جدوجہد میں شامل ہوسکیں۔ملاقات میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ کراچی وہ قومی کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں، جس کی ملک کو ضرورت ہے۔ ماضی کی تلخ یادوں کو بھول کر قومی اجتماعی مفاد میں آگے بڑھا جائے۔اس موقع پر ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے کہاکہ قوم کو مایوسی سے نکالا جائے گا اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائے، چیلنجزسے نمٹنے کیلئے قومی میثاق برائے استحکام اور تعمیر و ترقی طے کیا جائے۔ملاقات میںملک کے استحکام اور کراچی کے عوام میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی کے خاتمے کو دونوں رہنماﺅں نے ناگزیر قرار دیا۔دونوں رہنماﺅں نے کہا کراچی کے عوام میں احساس محرومی تیزی سے بڑھ رہاہے، احساس محرومی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔دونوں رہنماﺅں کی جانب سے ملاقات سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے