English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیکٹڈ حکمرانوں سے ظلم کا حساب انتخابات لیں گے ، بلاول

القمر

سکھر ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے فرخ شاہ کو ضمانت کی
منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے، ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے، خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے