ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی سپریم کورٹ کی لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

نئی دہلی: شدید آلودگی کے باعث عمارتیں دھندلی نظر آرہی ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے 3رکنی اسپیشل بینچ نے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، فضائی آلودگی کی سطح میں فوری کمی چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی صورتحال بری ہوگئی ہے۔ فضائی آلودگی کا ذمے دار صرف کسانوں کو ٹھیرایا جا رہا ہے، جب کہ فصلوں کی باقیات جلانے کا فضائی آلودگی میں کردار 40 فیصد ہے۔ عدالت نے پنجاب اورہریانہ کی حکومتوں سے فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ کچھ دنوں کے لیے روکنے کا کہا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں