
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی افریقا کے عرب ملک لیبیا میں ایک دہائی سے جاری خانہ جنگی کے مستقل خاتمے اور پُرامن انتقال اقتدار کے لیے رواں سال 24 دسمبر کو طے شدہ انتخابات کو عالمی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس مقصد کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور لیبیا کے سربراہان نے ایک کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں تمام رہنماؤں نے لیبیا میں رواں سال ہونے والے انتخابات کی حمایت کا اعلان کیا۔
