English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ: اسپیکر پارلیمان نے وزیراعظم کو جھاڑ پلادی

لندن: بورس جانسن جارحانہ انداز میں تقریر کررہے ہیں‘ اسپیکر لنزے ہوئل وزیراعظم کو جھاڑ پلا رہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں پارلیمان کے اسپیکر نے وزیراعظم بورس جانسن کو جھاڑ پلادی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اپوزیشن رہنما کی تقریر کے دوران مداخلت کی تو اسپیکر لنزے ہوئل برہم ہوگئے اور بورس جانسن کو ٹوک دیا۔ اسپیکر لنزے ہوئل نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے وزیراعظم ہیں، لیکن یہاں کا انچارج میں ہوں۔ جواب میں برطانوی وزیراعظم نے مداخلت بند کردی اور بیٹھ گئے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو اپنی حمایت کے لیے رشوت دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے