English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا چین کے ہائپر سونک میزائل تجربے پر اظہارِ تشویش

تائیوان: صدر سائی انگ وین امریکا سے ملنے والے جدید ایف 16 طیاروں کا معاینہ کررہی ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے چین کی جانب سے ہائپر سونک میزائل تجربے پر سخت تشویش کا اظہار کردیا۔ انہوںنے کہاکہ چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا اور روس کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو آواز کی رفتار سے 20گنا تیزی سے سفر کرتے ہیں۔ آسٹن نے چینی فوج کی صلاحیت کو امریکا کے لیے تیزی سے بڑھتا ہوا چیلنج قرار دیا ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امریکا تمام شعبوں میں اپنی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دے رہا۔ واضح رہے کہ چین کا میزائل تجربے کے دوران اپنے ہدف سے کئی میل دور گرا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے