English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کا امریکہ سے اپنے شہریوں کو نفرت آمیز رویوں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

امریکہ میں چین کے سفیر چھن گانگ نے چینی طالب علم ژینگ شا شیونگ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  امریکہ میں چینیوں کو نفرت اور زینوفوبیا سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چھن نیاپنے بیان میں شکاگو میں چینی طالب علم ژینگ شا شیونگ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے والدین سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ شکاگو میں چینی قونصلیٹ جنرل اس افسوسناک  واقعہ کے بعد کے معاملات حل کرنے میں غمزدہ خاندان کی مدد کررہا ہے۔

ہم اس معاملے میں انصاف اور امریکہ میں چینیوں کو نفرت ا ور سینوفوبیا سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ژینگ کو 9 نومبر کو شکاگو کے ہائیڈ پارک میں ڈکیتی  کی واردات کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس کی عمر صرف 24 سال تھی۔چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوانگ سے تعلق رکھنے والے ژینگ 2019 کے موسم خزاں میں  ہانگ کانگ یونیورسٹی سے شکاگو آئے تھے ، اور رواں سال جون میں شکاگو یونیورسٹی سے اس نے شماریات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے