English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی وبا کے دوران امریکہ میں منشیات کے استعمال سے ریکارڈ اموات ہوئیں، نیویارک ٹائمز

اپریل میں ختم ہونے والے ایک سال کے عرصے میں 1لاکھ سے زائد امریکی منشیات کی زائد خوراک لینے کے باعث ہلاک ہوئے۔نیویارک ٹائمز نے قومی مرکز برائے صحت کے ابتدائی اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکہ میں منشیات کی زائد خوراک لینے سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک سال میں 1لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو گزشتہ سال کی 78ہزار اموات سے تقریبا 30 فیصد زائد ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2015 کے بعد سے منشیات کی زائد مقدار لینے سے ہونے والی اموات دوگنا سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔

علاج تک رسائی میں کمی، دماغی صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل اور خطرناک حد تک گلی محلوں میں منشیات کی وسیع تر دستیابی اس کی وجہ ہیں۔رپورٹ میں تدارک منشیات کے قومی ادارے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نورا وولکو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ان ہلاکتوں کے دیرپا اثرات ہوتے ہیں کیونکہ ان میں سے زیادہ تر اموات 25 سے 55 سال کی عمرکے لوگوں میں زندگی کے اہم دور میں ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے