English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے دارالحکومت میں ٹینس فیڈریشن نے اسلامی شعائر کی دھجیاں بکھیر دیں

القمر

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان میں کرکٹ، ہاکی اور فٹبال کھیل میں لڑکیوں کی کٹ اور مختلف انداز میں ان کی سرگرمیوں پر مذہبی تنظیمیں عرصے سے اعتراض اور احتجاج کررہے ہیں لیکن گزشتہ روز جناح اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ٹینس کورٹ میں قومی ٹینس فیڈریشن نے اسلامی شعائر کی تمام حدودیں پار کرکے چند ڈالرز کے عوض دھجیاں بکھیر دیں۔ جس پر دارلحکومت اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں اس کھیل سے تعلق رکھنے والوں نے سخت احتجاج کرتے ہویے اس ٹورنامنٹ میں لڑکیوں کے لباس یعنی کٹ کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اس سلسلے میں فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہویے آئندہ اس قسم کے فحش لباس کے ساتھ لڑکیوں کو کورٹ میں کھیلنے سے باز رکھنے کے لیے سخت قوانین بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے