English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ،مہنگائی مزید بڑھے گی،اسٹیٹ بینک کا انتباہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس میں سود کی شرح میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود7.25فیصد سے بڑھ کراب 8.75 فیصد کردی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی اور ادائیگیوں کا توازن خراب ہوا ہے اور یہ توازن مقامی اور عالمی وجوہات کے سبب بڑھ رہا ہے۔سرکاریبینک کا کہنا ہے کہ بلند درآمدی قیمتیں مہنگائی کو توقعات سے زائد بڑھا رہی ہیں۔ خطرات کا توازن توقع سے زیادہ تیزی سے نمو سے مہنگائی اور جاری کھاتے کی طرف منتقل ہوگیا،اس لیے اب مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے زری پالیسی کو معمول پر لانے اور استحکام کو نمو کے ساتھ قائم رکھنے کے لیے زیادہ تیز اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ آج کے ریٹ میں اضافہ اس سلسلے میں اہم قدم ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کہ شرح سود میں اضافہ معاشی نمو کو مستحکم کرنے میں معاون ہوگا، معاشی نمو کو مستحکم کرنے کے لیے افراط زر پر قابو پانا ناگزیر ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مہنگائی اور توازن ادائیگی کے خطرات عالمی اور ملکی دونوں قسم کے عوامل کی بنا پر ہیں، شرح سود میں حالیہ اضافہ خراب توازن ادائیگی اور افراط زر کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اجناس کی عالمی قیمتوں اور مقامی سطح پر ممکنہ طور پر توانائی کے نرخوںمیںاضافے کے نتیجے میںمہنگائی مزید بڑھنے کے خدشہ کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے