English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیش وین لوٹنے کے مرکزی ملزم ڈرائیور نے اعتراف جرم کرلیا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے کے مقدمے میں گرفتار وین کے ڈرائیور مرکزی ملزم حسین شاہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیان ریکارڈ کروا دیا۔ عدالت نے ملزم حسین شاہ کو عدالتی کسٹڈی پر جیل بھیج دیا۔ جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ لوٹنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم حسین شاہ نے اقبالی بیان میں کیش وین لوٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے وین لوٹنے کی ذمے داری دوسرے ملزمان پر عاید کردی۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ واردات میں حنیف اللہ، سلام اللہ، امین، عابد اور شیراز میرے ساتھ تھے، شیراز میرے حصے کی رقم بھی ہڑپ کر گیا، واردات کے بعد میں حنیف اللہ اور عابد کے ساتھ پشاور چلا گیا، بھائی مدثر نے بتایا کہ حصہ مل گیا لیکن رکھنے کی جگہ نہیں تھی تو شیراز کے پاس رکھوائے۔ شیراز نے میرے حصے کی رقم نہیں دی اور میرا حصہ بھی ہڑپ کرگیا۔ مقدمے میں میرے والد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گھر والوں کے دباؤ پر خود کراچی آکر پولیس کو گرفتاری دی۔ اقبالی بیان کے بعد عدالت نے ملزم حسین شاہ کو عدالتی کسٹڈی پر جیل بھیج دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے