ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے ایچ اے نے زوہیب خان کو جونیئر ولڈ کپ میں شرکت کے لئے ایئر ٹکٹ اسپانسر کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے نے کراچی اور یوتھ ہاکی کلب کے کپتان زوہیب خان کو جونیئر ولڈ کپ میں شرکت کے لئے ایئر ٹکٹ اسپانسر کردیا، سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان نے کراچی کے کپتان کو کیش ایوارڈ سے بھی نوازا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے علامیہ کے مطابق ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی کے ذریعے جونیئر ولڈ کپ اسکوارڈ کے اسٹینڈ بائی اور سینئر کیمپ میں اپنی جگہ بنانے والے کراچی کے کپتان زوہیب خان کو کے ایچ اے نے بنگلادیش روانگی کے لئے ایئر ٹکٹ دینے کا وعدہ ہورا کردیا, پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلکس میں زوہیب خان کو ایئر ٹکٹ اور کیش ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر حنیف خان کا کہنا تھا کہ زوہیب خان کی حوصلہ افزائی کرکے کے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے ایک مثبت روایت قائم کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں