English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور نے لاہور کو شکست دے کر ڈس ایبلڈ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

القمر

پشاور(جسارت نیوز) پشاور ڈس ایبلڈ نے لاہور ڈس ایبلڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف 7ویں قومی ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پشاور میں جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پشاور ڈس ایبلڈ نے لاہور ڈس ایبلڈ کو مکمل آ?ٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی سیمی فائنل میں جگہ متسحکم کرلی۔ چیمپئن شپ کا چوتھا مرحلہ کل سے راولپنڈی اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کا فاتح سیمی فائنل میں پشاور سے مقابلہ کرے گا۔ گزشتہ روز پشاور ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر لاہور ڈس ایبلڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 113رنز اسکور کئے اس کی جانب سے یاسر اجمل نے 29اور محمد شہباز نے16رنز بنائے۔ پشاور ڈس ایبلڈ کی جانب سے مومن خان نے 32رنز دے کر3 جبکہ گوہر علی نے 19رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں فاتح پشاور ڈس ایبلڈ نے 4 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے