English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے،25نومبر کو تمام پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت 6فیصد مارجن پر جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے،مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں۔

ترجمانے مزید کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپ بند رہیں گے،مطالبات منظور نہ ہونے تک احتجاج کرتے رہیں گے، حکومت ہمارے مطالبات منظور کرکے ریلیف فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے