فیصل آباد:وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی شکل میں ٹھپہ مافیا موجود ہے،سندھ میں جعلی ووٹ ڈالے جاتے ہیں،ای وی ایم سے دھاندلی کے تمام راستے بند ہوجائیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے طلاعات نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار میں آئے،2018کے انتخابات میں 15لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے،اپوزیشن دھاندلی ختم کرنے کے لیے ای وی ایم مشین کی طرف آئے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری سندھ میں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمین کو کب انصاف دلوائے گے، سندھ میں لاقانونیت کی بڑی مثال سینئر صحافی عزیز میمن کا قتل ہے جس کے مرکزی ملزم دو سال بعد بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔

