ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہرنائی میں کان کن مزدوروں پر مسلح افراد کا حملہ، 3 مزدور جاں بحق

ہرنائی: صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنانی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے لیویز فورس روانہ کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں