ابوظبی (نمائندہ خصوصی)ڈوین براوو کی دہلی بلز نے ہفتے کے روز بنگلا ٹائیگرز کے خلاف 6 وکٹوں سے جیت کے بعد ابوظبی T10 میں ایک اور فتح حاصل کی۔ دہلی بلز نے ٹاس جیتنے کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلا ٹائیگرز کو اپنے 10 اوورز میں 69/6 تک محدود کردیا۔ شیرفین ردرفورڈ اورآئن مورگن کی بہترین اننگز نے دہلی بلز کو 8.1 اوور میں ہدف مکمل کر لیا۔ دہلی بلز کے رحمن اللہ گرباز اننگز کی پہلی گیند پر لیوک ووڈ کا شکار ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں جیمز فالکنر نے ریلی روسو کو آؤٹ کر کے بلز کو 1.2 اوور میں 9/2 پرمحدود کر دیا۔ دی بلز اس وقت مزید مشکل میں تھی جب محمد حفیظ چوتھے اوور میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔تاہم، ردرفورڈ نے ٹام ہارٹلی کی گیند پر دو چوکے لگائے اور میچ کا رخ تبدیل کر دیا۔ ایون مورگن نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ قبل ازیںدہلی بلز بنگلا ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن اپ کے پرخچے اڑا دئے۔ فضل الحق فاروقی نے دوسرے ہی اوور میں آندرے فلیچر اور کپتان فاف ڈو پلیسس کو آؤٹ کر دیا ٹائیگرز 8/2 پر مشکلات کا شکار ہوئے ، عادل رشید نے بھی حضرت اللہ زازئی اور جانسن چارلس کی وکٹیں لے کر دہلی بلزکی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔ روماریو شیفرڈ نے بینی ہاویل کو بولڈکیا تو اس وقت بنگلا ٹائیگرز نے 5.5 اوورزمیں 6وکٹوں پر 28اسکور کیا۔

