کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) زون جی انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ میں دیوان یونیورسٹی نے آئی او بی ایم یونیورسٹی کو ہرا کر فائنل میں داخل ہوگئی، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر وائس چانسلر دیوان یونیورسٹی اورنگزیب خان نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یونیورسٹی مزید اسپورٹس ایونٹس میں حصہ لے گی، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔ دیوان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس حفیظ خان،سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، شاہد مسعود، نعمان خان، جاوید اقبال، طارق خان، سبط رضا، محسن خان و دیگر بھی موجود تھے ، تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ کھوکھر کلب شاہ فیصل ٹکالونی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا گیا، مہمان خصوص شاہ نعیم ظفر کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، اس سطح پر کھیلوں کا انعقاد لازمی قرار دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس کھیل میں اہم مقام حاصل کرلیں۔ وائس چانسلر دیوان یونیورسٹی اورنگزیب خان نے کہا کہ اسپورٹس کے مقابلوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے، اپنی یونیورسٹی میں بھی اسپورٹس فیسٹیول منعقد کریں گے۔ کھیل اور کھلاڑی کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
