اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے لندن اپارٹمنٹس کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا، مریم نواز سیسلیئن مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب بھی نوازشریف اور مریم نواز کے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے تو کوئی نیا معاملہ سر اٹھا لیتا ہے، قوم سمجھتی ہے کہ ان کی رسیدیں سامنے آنی چاہئیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ عدالتوں اور فوج کے خلاف بیانات دینا بندکریں، اپوزیشن ملکی مفاد میں بیٹھ کر باہمی مشاورت سے چیزوں کو حل کرے۔
