ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف خاندان نے لندن اپارٹمنٹس کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے لندن اپارٹمنٹس کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا، مریم نواز سیسلیئن مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب بھی نوازشریف اور مریم نواز کے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے تو کوئی نیا معاملہ سر اٹھا لیتا ہے، قوم سمجھتی ہے کہ ان کی  رسیدیں سامنے آنی چاہئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ عدالتوں اور فوج کے خلاف بیانات دینا بندکریں، اپوزیشن ملکی مفاد میں بیٹھ کر باہمی مشاورت سے چیزوں کو حل کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں