English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آل برادرز ملیر نے کورنگی بلوچ کی ٹیم کو شکست دے کرٹرافی اپنے نام کرلی

آل کراچی واجہ فیض محمد (بابو) واجہ حاجی سخی محمد بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح آل برادرز ملیر کا گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی واجہ فیض محمد (بابو) واجہ حاجی سخی محمد بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام اولڈ گولیمار فٹبال اسٹیڈیم کمیٹی منجا نب واجہ فیملی اولڈ گولیمار فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر کھیلے جانے والے فائنل میچ میں آل برادرز ملیر نے کورنگی بلوچ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میچ اپنے نام کرلیا کھیل کے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں آل برادرز ملیر کے انٹر نیشنل فارورڈ عبدالوحید نے خوبصورت گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی کھیل کے 17 ویں منٹ میں نعمان رحیم نے ایک اور گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرلی کھیل کے پہلے ہاف کے 22ویں منٹ میں کورنگی بلوچ کے آصف نے ایک خوبصورت گول اسکور کیا اس طرح میچ کا پہلا ہاف ختم ہوا 2-1 کے اسکور پر کھیل کے دوسرے ہاف کے شروع ہونے سے قبل مہمان خصوصی صوبائی وزیر محنت و اطلاعات اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر جناب سعید غنی صاحب سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے