English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر وائر قتل کی ویڈیو حیدر آباد کی نہیں انڈیا کی ہے،پولیس حکام

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انڈیا کی ایک وڈیو گزشتہ روز سے وائرل ہورہی ہے جس میں 2 شدت پسند عناصر ایک شخص کو کلہاڑی اور چھڑے کے وار کرتے ہوئے بے دردی سے قتل کر رہے ہیں، اس ویڈیو کو تھانہ حالی روڈ کی حدود میں ہونے والے واقعہ سے منسلک کیا جارہا ہے جس کی حیدرآباد پولیس مکمل طور پر تردید کرتی ہے جبکہ اس واقعہ کی حقیقت درج ذیل ہے مورخہ 2021-11-19 کو تھانہ حالی روڈ کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں شہری عبدالرزاق کا چند لوگوں سے جھگڑا ہوا جس میں ملزمان نے ڈنڈے کے وار سے شہری کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عبدالرزاق زخم کی تاب نہ
لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، اس واقعہ کا مقدمہ کرائم نمبر 232/2021 زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ حالی روڈ میں درج کرتے ہوئے پولیس نے قتل کی اس واردات کے مرکزی ملزم گل پسند عرف لولو کو گرفتار کرلیا۔ایسے عناصر کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ غیر ملکی، غیر منسلک اور غیر تصدیق شدہ مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر حیدرآباد پولیس ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے