ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ بیت المقدس میں شرپسند یہود ی آبادکاروں کی ریلیاں

شرپسند یہود احتجاج کے دوران مسجد اقصیٰ کے دروزے پر صہیونی پرچم نصب کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) بیت المقدس میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت اور 3یہودیوں کے زخمی ہونے کے خلاف بڑی تعداد میں شرپسند آبادکاروں نے احتجاج کیا اور شہر قدیم میں ریلیاں نکالیں۔ اس دوران انہوں نے اسرائیلی پرچم اٹھارکے تھے اور انہوں نے مسجد اقصیٰ کے درازوں پر بھی صہیونی پرچم نصب کردیے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز ایک فدائی حملے کے نتیجے میں ایک یہودی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور فلسطینی شہید ہوگیا تھا۔ واقعہ باب سلسلہ کے مقام پیش آیاتھا اور فلسطینی شہری نے چاقو سے حملہ کرکے ایک اسرائیلی کو ہلاک اور 3پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والے اسرائیلی کی عمر 30سال کے درمیان ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں