
سانتیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) چلی کے صدارتی انتخابات میں دائیں بازو کے سیاست دان ہوزے انتونیو کاسٹ 30 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی گنتی میں اب تک 20 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے اور کاسٹ کو تقریباً 30 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق کاسٹ کے قریب ترین حریف بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین گیبریل بورک تقریباً 24 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔خبررساں اداروں کے مطابق الیکشن کے ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد انتونیو کاسٹ کے حامی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور کامیابی کا جشن منایا۔
