دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 23 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ82لا کھ 68ہزار775ہوگئی۔امریکہ 4کروڑ78 لاکھ 88ہزار123مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ45لاکھ18ہزار901 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ20لاکھ 20ہزار412 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 99لاکھ42ہزار859، روس میں 92لاکھ5ہزار431، ترکی میں 85لاکھ98ہزار380 اور فرانس میں 76لاکھ11ہزار366 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 60لاکھ82ہزار865 اور جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 54لاکھ48ہزار574 تک پہنچ گئی ہے۔
دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ82لا کھ 68ہزار775ہوگئی
القمر
