English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میراڈونا کو دل کے بغیر دفن کیا گیا،  ڈاکٹر کا انکشاف

ارجنٹائن میں ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے آنجہانی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی صحت سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔نامور آنجہانی فٹبالر میراڈونا کے ڈاکٹر اور ارجنٹائن کے صحافی نیلسن کاسترو نے میراڈونا کی صحت، حقیقی زندگی کے نام سے کتاب شائع کی ہے جس میں انہوں نے سابق اسٹار فٹبالر کی زندگی اور موت کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ڈاکٹر کاسترو نے اپنی کتاب کے حوالے سے ایک انٹریو میں کہا کہ میرا ڈونا کے چاہنے والے ان کا دل نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کے باعث اسٹار فٹبالر کو دل کے بغیر دفنایا گیا اور اس کے علاوہ ان کی موت پر تحققیات بھی کی جارہی تھی جس کے لیے ان کے دل کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ڈاکٹر کاسترو کے مطابق مجھے یہ معلومات میرا ڈوان کے طبی ریکارڈ سے ملی اور اس کے علاوہ میں نے ان لوگوں سے بات کی جو اس بات کے گواہ ہیں، ان کے مطابق میرا ڈونا کے دل کا وزن 500گرام تھا جب کہ عام طور سے انسانی دل کا وزن 300 گرام ہوتا ہے۔واضح رہے ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر آنجہانی میراڈونا 25 نومبر 2020 کو 60برس کی عمر میں بیونس آئرس میں انتقال کر گئے تھے جب کہ ارجنٹائن کی عدلیہ میراڈونا کی وفات کے سلسلے میں 7 افراد کے ساتھ تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے