English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کیمیکلز ملے مضر صحت کھویا تیار کرنے والے دو یونٹس پر چھاپے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کیمیکلز ملے مضر صحت کھویا تیار کرنے والے دو یونٹس پر چھاپے، بھاری مقدار میں جعلی مضر صحت کھویا، وئے پاؤڈر، ویجیٹیبل گھی اور کیمیکلز برآمد،دونوں یونٹس کو جرمانے عائد،تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اڈہ ساہوکا اور موضع لکھا کچی پکی کے قریب جعلی طریقے سے کھویا تیار کرنے والے یونٹس پر چھاپہ مار کر وہاں سے بھاری مقدار میں تیار شدہ جعلی مضر صحت کھویا،سکمڈ ملک پاوڈر ویجٹیبل گھی اور کیمیکلز برآمد کرکے تلف کردیئیمضر صحت کھویا تیار کرکے اسے کیمیکلز ڈرمز میں سٹور اور سپلائی کیا جارہا تھا دونوں یونٹس کو 10،10 ہزار روپے نقد جرمانے بھی عائد کردیئے ان یونٹس پر روزانہ 4،5 سو کلو مضر صحت جعلی کھویا تیار کرکے علاقہ میں فروخت کیا جارہا تھا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ و? پاؤڈر اور دیگر کیمیکل کی ملاوٹ سے تیار کردہ کھویا نظام انہضام کو متاثر کرتا ہے اور یہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرکے ہی خوراک کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے