ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹمپ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دستیاب ہتھیاروں سے دہشت گردوں کو فوری اور مؤثر جواب دیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے نمٹنے کےلیے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن،استحکام اورترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں