English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا:جمہوریت کانفرنس میں ایک دو دس ممالک مدعو، ترکی و چین کو نہیں بلایاگیا

 امریکی صدر بائیڈن نے 110 ممالک کو جمہوریت پر ورچوئل سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم ترکی و چین کو نظر انداز کر دیا گیا۔

دسمبر میں ہونے والی سمٹ میں شامل ممالک کی فہرست امریکا کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 110 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور عراق کا نام شامل ہے لیکن چین اور ترکی کے نام اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

دریں اثنا ورچوئل کانفرنس میں دعوت کے لیے تائیوان، مصر، سعودی عرب، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کو بھی دعوت نہیں دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس 9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں شرکت کے لیے مشرق وسطیٰ سے صرف عراق اور اسرائیل کو دعوت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے