English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 قومی سکواڈ کے چٹاگانگ میں ڈیرے، بنگالی ٹائیگرز کیساتھ پہلا ٹیسٹ 26نومبر کو شیڈول

شارٹ فارمیٹ کے بعد قومی سکواڈ نے چٹاگانگ میں ڈیرے جما لیے،

کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے، پاکستان اور بنگلادیش کیدرمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26نومبر کو شیڈول ہے۔شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں قومی سکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

قومی بلے بازوں نے نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ لیا۔ بنگلہ دیشی آل رانڈر شکیب الحسن انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی ٹیم پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، گیارہ میچز میں سے دس جیت چکے، دورہ 2015 کا پہلا مقابلہ بے نتیجہ رہا تھا، پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر کو چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے