کوٹری(عائشہ پرویز) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں انٹر کلاسز اسپورٹس گالا کی تھروبال ٹرافی فرسٹ ایئر A نے جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں بی اے ون کو 2-1 سے شکست دے دی۔ایونٹ میں فرسٹ ایئر C نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کالج کی پرنسپل پروفیسر رخسانہ پروین جونیجو,گالا کی آرگنائزرز چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی،ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم دیگر اساتذہ نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر پروفیسرز شاہین انڑ, شیرین سومرو، پروفیسر شکیلہ میمن،فرزانہ نثار،نسرین، بشری شیخ، رخشندہ شاہ، شازیہ سومرو، سکینہ سومرو، شازیہ بلوچ، افشین نعمان، حمیدہ میربحر، وکیلہ مغل، زیب النساء، خوشبخت صدیقی، رافعہ سبحانی، شمائلہ بخاری، میمونہ وگن، شہناز، زمرد، فوزیہ ابڑو، حنا سومرو،حمیدہ کھوکھر، نصرت کھوسو،ارشاد درس، آمنہ میمن، حاکم زادی اور دیگر موجود تھیں۔
