English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت : کسانوں اور سکھوں کے خلاف جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کا استعمال

القمر

نئی دہلی : بھارت میں مودی سرکار کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کاشت کاروں کو خالصتان تحریک سے جوڑکر باغی قرار دینے کی کوشش کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ سینٹر فار انفارمیشن ریزیلنس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیاپر سکھوں کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے تقسیم کا نظریہ پھیلا جارہا تھا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی نیٹ ورک نے سوشل میڈیا پر سکھوں کے جعلی اکاؤنٹ بنائے،جس کا مقصد سکھوں کی آزادی کی مہم کو کچلنے کے لیے ان کے بیانیے میں پھوٹ ڈالنا تھا۔ اب تک80 ایسے اکاؤنٹ سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے سکھوں کے حقوق کو متاثر کرنے اور ہندو قوم پرست نظریہ پھیلایا گیا۔بی یہ نیٹ ورک جعلی اکاؤنٹ پر معروف سکھ شخصیات کی تصاویر کا استعمال کررہا تھا۔ تمام جعلی اکاؤنٹ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام پر بنائے گئے تھے، بھارتی حکومت کے ایجنڈا ہندوتوا کے پرچار میں بڑھ چڑھ کر شریک تھے۔ رپورٹ کے مصنف بنجمن اسٹریک کا کہنا ہے کہ بظاہر اس نیٹ ورک کا مقصدسکھوں کی آزادی، انسانی حقوق اور اقدار جیسے اہم مسائل پر گمراہی پھیلانا تھا۔ اس بات کے شواہد نہیں کہ نیٹ ورک کا تعلق براہ راست بھارتی حکومت سے ہے،تاہم مودی سرکار کو اس حوالے سے سانپ سونگھ گیا ہے۔ اس نیٹ ورک کو ساک پپٹ کہا جاتا ہے۔ یہ جعلی اکاؤنٹ پر مشتمل ہوتا ہے ،جنہیں اصل لوگ کنٹرول کر رہے ہوتے ہیں اور وہ خود کو انفرادی حیثیت میں کام کرنے والے آزاد افراد ظاہر کرتے ہیں۔ جعلی اکاؤنٹ میں سکھوں کے نام استعمال کیے گئے اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ سکھ،جب کہ وہ انتہا پسند ہندو تھے۔ وہ مختلف سیاسی نظریات کے فروغ کے لیے رئل سکھ اور ’فیک سکھ کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے تھے۔ سینٹر فار انفارمیشن ریزیلئنس (سی آئی آر) نامی غیر منافع بخش تنظیم کی اس رپورٹ میں نیٹ ورک کے کئی اکاؤنٹ کی نشان دہی کی گئی جو کئی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے