آسٹریلیا کے سپن کنگ نیتھن لیون نے کہا ہےکہ آسٹریلیا کے بولرز انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے ٹِم پین کو سٹمپ کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ دنیا کے بہترین کیپر ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر مارکس ہیرس نے بھی کہا کہ ٹِم پین کو آسٹریلوی سکواڈ کی حمایت حاصل ہے اور نیتھن لیون نے بھی اس بات کا اعادہ کیا،سال 2017 میں ٹِم پین نے ایک خاتون ساتھی کو فحش ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تھے جو منظع عام پر آنے کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔ٹم پین کے حوالے سے سلیکٹرز کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا انہیں دوبارہ کھیلنے کا موقع دینا ہے یا نہیں۔اوپنر مارکس ہیرس نے کہا کہ سلیکٹرز نے ہمیشہ کہا کہ وہ بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے اور میری نظر میں ٹِم پین دنیا کے بہترین کیپر ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ میں انہیں (ٹیم میں شامل کرنا)چاہتا ہوں۔

