پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعہ سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا،
پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، محمد عباس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ عبداللہ شفیق، نعمان علی اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم نے میزبان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے مسلسل دوسرے روزبھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ سیشن کیا،سلپ میں کیچنگ اورگراونڈ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعہ سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا، پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اپنے 12کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان(نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، امام الحق، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوگا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں جاری ہیں، مسلسل دوسرے روز کھلاڑیوں نے چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔
قومی کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا،کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ سیشن کیا، سلپ میں کیچنگ اور گراونڈ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ۔اس کے بعد بولنگ اور بیٹنگ کی بھی پریکٹس کی گئی۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین11ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں،جس میں پاکستان نے10میچز میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔بنگلہ دیش کی ٹیم ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیت کی

