English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین غیر ملکی تجارت کی معیاری ترقی کو فروغ دے گا

ریاستی کونسل نے 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت (2021تا 2025)کے دوران غیر ملکی تجارت کی اعلی معیار کی ترقی کے منصوبے کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔وزارت تجارت (ایم او سی )کے مطابق وزارت تجارت اور دیگر محکموں کے ذریعے لاگو کئے جانے والے اس منصوبے میں اس مدت کے دوران غیر ملکی تجارت کی اعلی معیار کی ترقی کے لیے رہنما تصورات، بنیادی اصولوں، بنیادی مقاصد، کلیدی اہداف اور معاون اقدامات  پیش کیے گئے ہیں۔اس منصوبے میں غیر ملکی تجارت میں جدت اور ترقی کے انداز  کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ کم کاربن  میں  تبدیلی ، ڈیجیٹل تبدیلی ، مزید کھلے پن  اور غیر ملکی تجارت میں خطرات  سے بہتر  طور پر نمٹنے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس منصوبے  کے ذریعے 10 درجات میں 45 بنیادی اہداف کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن میں اشیا کی تجارت کا ڈھانچہ، خدمات کی تجارت میں جدت، غیر ملکی تجارت کے نئے طریقوں اور خدشات پر بہتر  طور پر قابو پانے کا نظام شامل ہے۔چین کی بیرونی تجارت نے پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں کل درآمدات اور برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں  22.7 فیصد بڑھ کر 283  کھرب  30 ارب یوآن(تقریبا 44 کھرب30 ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئیں جس نے مارکیٹ کی توقعات کو مات دی اور ترقی کی رفتار میں وسیع تر کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے