ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول بحران سے عوام پریشان، حکمران سورہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہاکہ پیٹرول پمپس پر لوگوں کی قطاریں اور حکمران سو رہے ہیںحالات بتا رہے ہیں کہ ملک میں حکمران کوئی نہیں صرف بحران ہی بحران ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جس دن سے سلیکٹ ہوئے تب سے قوم کو ہر روز ایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑا،حکومت مافیاز کو نوازنے اور عوا م کو لوٹنے کیلےے آئی ہے،اب پھر پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی باتیں چل رہی ہیںپاکستان میں خطے
میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے مگر حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیںسلیکٹڈ کا ایک ایک لمحہ عوام کیلےے نئے عذاب لا رہا ہے۔ عمران خان بنی گالہ سے نکل کر گلیوں اور بازاروں میں جاکر عوام کا سامنا کریں تو انہیں پتا لگ جائے گابھوک سے بلکتے بچوں کی مائیں جھولیاں اٹھا کر سلیکٹڈ کو بددعائیں دے رہی ہیں۔ عمران خان کی حکومت کے ساتھ ان کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی قوم کے ساتھ ایک بار دھوکا ہوا بار بار نہیں ہو سکتا ، تبدیلی کے نام کی دھوکے کی دیوار ہمیشہ ہمیشہ کیلےے زمین بوس ہونے والی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں