ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی کرپشن و مظالم کو جمہوریت سمجھتی ہے، ایاز لطیف پلیجو

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ پی پی حکومت کرپشن، اقرباءپروری، زمینوں پر قبضے، غریب عوام پر ظلم وسائل کو نیلامی کو جمہوریت کا نام دیتی ہے سرداری وجاگیرداری نظام بنیادی انسانی حقوق پرڈاکا ہے ،ظالم سرداروجاگیردار حصول تعلیم میں رکاوٹ ہیں اسکولوں کو اوطاقوںاور باڑوںکیلیے استعمال کیاجارہاہے، قبائلی نظام میں سڑکیں، نکاسی وفراہمی کے نظام سمیت کوئی سہولت نہیں ہے، وڈیروں کی مرضی کے بغیر کسی کو جینے کا حق نہیں ہے ۔ پیپلزپارٹی کے 14 سالہ اقتدار میں سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں
تعلیم، ترقی، صحت اور امن وامان کے میدان میں پیچھے رہ گیاہے ،سندھ کے عوام مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کا ایجنڈا زرادری اور دیگر کرپٹ مافیا کو نیب سے بچانے کے سوا کچھ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں