یوٹیلیٹی اسٹورزکے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اُجرت میں 100 سے 210 روپے تک اضافے کی تجاویز تیارکر لی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ملازمین کی یومیہ اُجرت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کی صورت میں اضافی تنخواہ کا اطلاق یکم جنوری2022سے ہوگا۔

