English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا ۔

 ایڈز سے بچاؤ کاعالمی دن منانے کا مقصد اس مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔

عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے واک،سیمینارز  اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں صحت کے ماہرین ایڈز جیسے مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں گے اس روز  اخبارات معلوماتی فیچر شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا،  ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق  دنیا بھر میں اب تک  لاکھوں افراد ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے