English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامیہ کلب ٹیبل ٹینس چمپئنز لیگ کا آغاز

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامیہ کلب سولجر بازارمیں شروع ہونیو الے ایونٹ کا افتتاح سندھ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس شہاب سرکی نے ربن کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہاب سرکی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ملک کا مثبت تاثر دنیا بھر میں پھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلوں میں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کے ساتھ نوجوانوں کے کھیل میں بھی نکھار آتا ہے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر فواد الرحمن نے ایونٹ کی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چار روزہ مقابلوں میں صرف کراچی نہیں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا۔ پہلے روز 8 میچوں کے فیصلے ہوئے۔ آرمی سپر اسٹارز نے آرمی کنگز کو3-0 سے آؤٹ کلا س کیا۔ فیضان ظہور نے محمد علی کو شکست دی۔ حور فواد نے عدینا حسین کو زیر کیا۔ سید ذین نے اذان محمد کے خلاف فتح سمیٹی۔ ٹیم مارخور نے الفا کالج کو3-1 سے شکست دی۔ پریمیئر کیبکز نے امکان کو ہرایا۔ گرائونڈ زیر کو مارٹن ڈاؤ کے خلاف واک اوور ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے