English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا نے روس کے 27 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

القمر

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا نے روس کے 27سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے، 30جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے میڈیا کو بتایا کہ 27روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکا سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد یہ سفارت
اہل خانہ سمیت 30جنوری چلے جائیں گے۔روسی سفیر اناتولی انتونوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے جس سے ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30جنوری کو ہمیں چھوڑ کر روس واپس چلا جائے گا۔ادھر روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکا میں 29اکتوبر تک تقریباً 200روسی سفارت کار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔دوسری جانب امریکی حکومت نے بھی گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس میں 2017ء سے اب تک امریکی مشن 1200سے گھٹ کر 120تک رہ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ بلاجواز بے دخلی اور پابندیاں ہیں۔ اسی طرح روس نے بھی کہا تھا کہ 2016ء سے تاحال 125سے زاید روسی سفارت کاروں کو خاندان سمیت امریکا چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے