ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تجاوزات کیخلاف آپریشن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع 

مسلم لیگ(ن) نے تجاوزات مافیا کے خلاف فوری آپریشن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جگہ جگہ تجاوزات قائم ہیں ،انتظامیہ نے تجاویزات مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر تجاوزات قائم کرنا ممکن نہیں۔اسلام پورہ،سرکلر روڈ،لوہاری،انارکلی بازار اوراچھرہ سمیت پورا لاہور تجاوزات سے گرا ہوا ہے، تجاوزات کی وجہ سے عوام فٹ پاتھ پر بھی نہیں چل سکتے۔مطالبہ ہے کہ تجاویزات مافیا کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں