پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے انسداد منشیات ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ فیملی والی گاڑیوں کو اینٹی نارکوٹکس کی خاتون اہلکار چیک کریں، مرد اہلکار فیملیز والی گاڑیوں کو نہ چیک کریں۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئس فروخت کرنیوالوں کیخلاف عمر قید یا پھانسی جیسے قوانین بنائے جائیں،کنوینئر کمیٹی کی جانب سے ڈی جی اے این ایف اور سیکرٹری پلاننگ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا ۔کنوینئر کمیٹی سنور عالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رکن کمیٹی شاہدہ اختر علی،سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن کلیم امام وآڈٹ کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کنوینئر کمیٹی نور عالم خان نے کہاکہ ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کہاں ہیں وہ اجلاس میں کیوں نہیں آئے،جس پر سیکرٹری نارکوٹکس سید کلیم امام نے کہاکہ وہ کسی میٹنگ میں تھے اس لیے نہیں آسکے،جس پر نور عالم خان نے کہاکہ قانون کا احترام ہونا چاہیے ڈی جی نارکوٹکس کو یہاں آنا چاہیے،آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔سیکرٹری پلاننگ خیبر پختونخوا کی کمیٹی میں عدم شرکت پر پی اے سی ذیلی کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔کنوینئر کمیٹی نے کہاکہ اسطرح ملک نہیں چل سکتا،کنوینئر کمیٹی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو لیٹر لکھنے کی ہدایت کر دی۔نور عالم خان نے اجلاس میں کہاکہ جیسے ہم افسران کی عزت کرتے ہیں بیوروکریٹس کو بھی پارلیمنٹرین کی عزت کرنی پڑیگی،ساری گرانٹس آج سیٹل ہونی تھی مگر افسران کو احساس ہونا چاہیے،ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس گزشتہ میٹنگ میں بھی نہیں آئے تھے،میں کوئی ہیروئن کا بزنس نہیں کرتا کہ مجھے کوئی گاڑی میں ڈال لے، میں گھر سے نکلتا ہوں تو گاڑی وغیرہ چیک کرکے نکلتا ہوں،ہم گرانٹس کو سیٹل کرتے ہیں مگر سیکرٹری پلاننگ خیبر پختونخوا کا لیٹر آئیگا کہ کیا وجہ تھی کہ وہ نہیں آسکا۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ ائیرپورٹس پر آپکے لوگ وردی میں ہونے چاہیے،نور عالم خان نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس والوں کو کہیں کہ ایک لیڈی پولیس اہلکار بھی اپنے ساتھ رکھ لیں،اگر کسی گاڑی میں فیملی ہے تو لیڈی کانسٹیبل چیک کرے، سب کی مائیں بہنیں ہیں،سرچ کرنا پولیس اور اینٹی نارکوٹکس کا حق ہے پر لیڈی کانسٹیبل ہر جگہ پر اینٹی نارکوٹکس کے ساتھ ہونی چاہیے،غلط بندے کو ضرور پکڑیں،مگر سیاسی بنیادوں پر خیال کیا کریں،جس پرسیکرٹری نارکوٹکس سید کلیم امام نے کہاکہ ہم نارکوٹکس مینوفیکچررز پر زیادہ آپریشن کر رہے ہیں۔ذیلی کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئس فروخت کرنیوالوں کیخلاف عمر قید یا پھانسی جیسے قوانین بنائے جائیں، سید کلیم امام نے کمیٹی اراکین کے سوال پر بتایا کہ پوری دنیا میں بھنگ کپاس، جینز، کاغذ سمیت دیگر اشیاء بنانے کیلئے استعمال ہوتی ہے،سائنس و ٹیکنالوجی والے بھنگ پر روات میں پائلٹ پراجیکٹ کررہے ہیں،بھنگ پر پالیسی بنا رہے.

